Published date:
8/13/2024
Attack in Pak-Army check post Matnaza
متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند طورخم سرحد کے قریب متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاکستان اور افغانستان کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں طورخم سرحد کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے افغان فوج کو سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پوسٹ کی تعمیر کے خلاف خبردار کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ افغان فورسز نے ہلکے ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی لیکن بعد میں دونوں فریقین نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ، فائرنگ کی وجہ سے بازار اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ، فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔
Comments
No comments available.